مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی نے مصر کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملک کی پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنے ذاتی ہتھیار سے صیہونی سیاحوں پر گولی چلادی جس کے باعث 2 سیاح ہلاک ہوگئے۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے: ہم مصر کے اسکندریہ شہر میں اسرائیلی سیاحوں پر حملے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
نیز صیہونی حکومت کے چینل 14 نے بتایا ہے کہ مصر کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں کو لے جانے والی بس پر گولی چلائی گئی۔
تاہم عرب میڈیا نے 2 صیہونی سیاحوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے جب کہ عبرانی میڈیا نے ایک صہیونی سیاح کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب دیگر میڈیا ذرائع نے صہیونی ٹیلی ویژن چینل 13 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مصری پولیس فورس نے صہیونیوں کو لے جانے والی بس کو روک کر 6 افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کردیا۔
آپ کا تبصرہ